پاکستان کے ڈاک ٹکٹ
سارک یا سائوتھ ایشین ایسوسی ایشن فار ریجنل کوآپریشن جنوب ایشیا کے آٹھ ممالک کی ایک تنظیم ہے، جس کے قیام کا مقصد علاقائی تعاون کو مؤثر اور ٹھوس بنیادوں پر استوار کرنا ہے اور اس خطے کو ایک غیر سیاسی ادارے کے دائرۂ کار میں لانا ہے۔ سارک تنظیم میں ابتدائی طور پر سات ممالک پاکستان، بنگلہ دیش، بھارت، سری لنکا، نیپال، بھوٹان اور مالدیپ شامل تھے اب اس تنظیم میں افغانستان بھی شامل ہوچکا ہے۔
12 نومبر 2005ء کو اس تنظیم کی بیسویں سال گرہ کے موقع پر پاکستان کے محکمہ ڈاک نے ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا جس پر سارک تنظیم کا لوگو اور جڑے ہوئے ہاتھوں کا دائرہ بنا تھا اورانگریزی میں TWO DECADES OF SOUTH ASIAN ASSOCIATION FOR REGIONAL CO-OPERATIN 1985-2005 کے الفاظ تحریر تھے۔ اس ڈاک ٹکٹ کی مالیت پانچ روپے تھی اور اس کا ڈیزائن عادل صلاح الدین نے تیار کیا تھا۔