Medicinal Plants of Pakistan - Peppermint
طبی پودے سیریز کے یادگاری ڈاک ٹکٹ کا اجرأ

پاکستان کے ڈاک ٹکٹ

1992ء میں پاکستان کے محکمہ ڈاک نے طبی پودوں کے عنوان سے ڈاک ٹکٹوں کی ایک نئی سیریز کا آغاز کیا تھا۔ اس سیریز کا نواں ڈاک ٹکٹ  12نومبر 2001ء کو جاری ہوا جس پر پودینے کے  پودے کی تصویر بنی تھی۔ پانچ روپے مالیت کے اس یادگاری  ڈاک ٹکٹ پر اردو میں پودینہ اور انگریزی میںPEPPERMINT (Mentha x piperita)  اورMEDICINAL PLANTS OF PAKISTAN کے الفاظ طبع کیے گئے تھے۔ اس ڈاک ٹکٹ کا ڈیزائن سید علی افسرنے تیار کیا تھا۔

UP