Birth of Capt. Muhammad Sarwar Shaheed
کیپٹن محمد سرور(نشان حیدر) کی پیدائش

کیپٹن محمد سرور/نشان حیدر

٭ پاکستان کا سب سے بڑا عسکری اعزاز نشان حیدر حاصل کرنے والے پہلے سپوت کیپٹن محمد سرور  10 نومبر 1910ء کو موضع سنگھوری، تحصیل گوجر خان ضلع راولپنڈی میں پیدا ہوئے تھے۔ 1944ء میں وہ فوج میں شامل ہوئے۔ 1948ء میں جب وہ پنجاب رجمنٹ کی سیکنڈ بٹالین میں کمپنی کمانڈر کے عہدے پر خدمات انجام دے رہے تھے، انہیں کشمیر آپریشن پر مامور کیا گیا۔
یہ 27 جولائی 1948ء کا واقعہ ہے جب ان کی بٹالین نے اڑی سیکٹر میں دشمن کی ایک اہم پوزیشن پر حملہ کیا۔ اس حملے کے دوران انہوں نے غیر معمولی جرأت کا مظاہرہ کرتے ہوئے جان شہادت نوش کیا۔
1956ء میں جب پاکستان میں عسکری اور شہری اعزازات کا آغاز ہوا تو انہیں حکومت پاکستان کا سب سے بڑا عسکری اعزاز نشان حیدر دیئے جانے کا فیصلہ ہوا۔ 3 جنوری 1961ء کو یہ اعزاز ان کی بیوہ محترمہ کرم جان نے صدر پاکستان محمد ایو ب خان کے ہاتھوں وصول کیا۔
٭ پاکستان کا سب سے بڑا عسکری اعزاز نشان حیدر حاصل کرنے والے پہلے سپوت کیپٹن محمد سرور کا یوم شہادت 27جولائی 1948ء ہے۔
 

UP