1979-11-12
1785 Views
سرطان کے خلاف جنگ کا یادگاری ڈاک ٹکٹ
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ
12نومبر 1979ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے سرطان کے خلاف جنگ کے حوالے سے 40پیسے مالیت کا ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا جس کا مقصد سرطان کے خلاف عالمی سطح پر جہاد کرنا تھا ۔ اس ڈاک ٹکٹ پر سرطان کی علامت کیکڑے کی تصویر بنی تھی اور اس سے ایک جنگجو کو جنگ کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔ ٹکٹ پر Fight Against Cancer کے الفاظ بھی طبع کیے گئے تھے۔ یہ ڈاک ٹکٹ پاکستان سیکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن کے ڈیزائنرعادل صلاح الدین نے ڈیزائن کیا تھا ۔