2006-03-29


کم عمر مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل
بابر اقبال/ایم سی پی
٭ 29مارچ 2006ء کو پاکستان سے تعلق رکھنے والے 9سالہ طالب علم بابر اقبال نے دنیا کے سب سے کم عمر مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل (MCP) ہونے کا ریکارڈ قائم کر دیا۔ ان سے پہلے یہ ریکارڈ پاکستان ہی کی ایک طالبہ ارفع کریم کے پاس تھا۔
بابر اقبال 2مارچ 1997ء کو ڈیرہ اسماعیل خان میں پیدا ہوئے تھے۔ بابر اقبال کے ریکارڈ قائم کرنے کا سفر یہیں نہیں رکا بلکہ انہوں نے تین مزید عالمی ریکارڈ بھی قائم کئے جن میں ینگسٹ سرٹیفائیڈ وائرلیس ایڈمنسٹریٹر، ینگسٹ سرٹیفائیڈ ویب پروفیشنل ایسوسی ایت اور ینگسٹ مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈ ٹیکنالوجی اسپیشلسٹ کے ریکارڈ شامل ہیں۔