2004-03-29


اسلام آباد میں نویں سیف گیمز کے انعقاد کے موقع پر یادگاری ڈاک ٹکٹوں کا اجرأ
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ
29مارچ 2004ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے اسلام آباد میں نویں سیف گیمزکے انعقاد کے موقع پر 16 یادگاری ڈاک ٹکٹوں کا ایک سیٹ جاری کیا جن میں سے ایک پر نویں سیف گیمز کا لوگوبنا تھا اور بقیہ 15ڈاک ٹکٹوں پر ان گیمز میں شامل ایک ایک گیم کی عکاسی کی گئی تھی اور انگریزی میں اس کھیل کا نام اور9 SAF GAMES ISLAMABAD 2004 کے الفاظ تحریر کیے گئے تھے۔ دو، دو روپے مالیت کے ان یادگاری ڈاک ٹکٹوں کا ڈیزائن عادل صلاح الدین نے تیار کیا تھا۔