Third Islamic Summit Conference
مکہ میں تیسری اسلامی سربراہ کانفرنس کے انعقاد کے موقع پر یادگاری ڈاک ٹکٹوں اجرأ

پاکستان کے ڈاک ٹکٹ


نئی اسلامی صدی کے آغاز پر 25سے 28جنوری 1981ء کے دوران مکہ مکرمہ میں عالم اسلام کے سربراہوں کی تاریخی سہ روزہ کانفرنس کا آغاز ہوا۔اس تاریخی اسلامی سربراہ کانفرنس میں تمام اسلامی ممالک کے سربراہ اور اعلیٰ نمائندے شریک ہوئے ۔یہی وہ زمانہ تھا جب افغانستان پر سویت یونین کی جارحیت کا آغاز ہوا تھا ، چنانچہ اس جارحیت کی مذمت اس کانفرنس کے ایجنڈے کا عنوان بن گئی۔
اس تاریخی موقع کو پاکستان نے افغان مسئلے کو ڈاک ٹکٹوں کے ذریعے اجاگر کرنے کا ایک موزوں موقع  تصور کیا اور 29 مارچ1981ء کو ایسے پانچ ڈاک ٹکٹوں کا پہلاسیٹ شائع کیا جن پر افغان مسئلے کو موضوع بناتے ہوئے پاکستان میں پناہ لینے والے افغان مہاجرین کی تصاویر شائع کی گئی تھیں۔ان ڈاک ٹکٹوں پر او آئی سی کا لوگو بنا تھا اور انگریزی میں AFGHAN REFUGEES کے الفاظ تحریر تھے ۔  ان ڈاک ٹکٹوں کا ڈیزائن ممتاز مصوروںظہور الاخلاق، اخلاق احمد اور ایم ایچ جعفری نے تیار کیا تھا۔

UP