1992-12-06
3160 Views
بابری مسجد
٭6 دسمبر 1992ء کو اترپردیش (بھارت) کے شہر اجودھیا میں لاکھوں انتہا پسند ہندوئوں نے مغل دور کی یادگار بابری مسجد پر یلغار کردی۔ چند گھنٹوں کے اندر انہوں نے مسجد کو ملبے کا ڈھیر بنادیا اور اس ملبے پر راتوں رات ایک مندر تعمیر کرلیا۔
بابری مسجد 1527ء میں پہلے مغل بادشاہ...
1929-12-06
3010 Views
مظفر علی سید کی پیدائش
٭6 دسمبر 1929ء اردو کے معروف نقاد، محقق اور مترجم مظفر علی سید کی تاریخ پیدائش ہے۔
مظفر علی سید امرتسر میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کی تصانیف میں تنقید کی آزادی اور تراجم میں فکشن، فن اور فلسفہ اور پاک فضائیہ کی تاریخ کے نام شامل ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے مشفق...
1983-12-06
21268 Views
نجمہ محبوب
٭6 دسمبر 1983ء کو پاکستان ٹیلی وژن کی مشہور اداکارہ نجمہ محبوب، پنجابی فلم رکشہ ڈرائیور کی شوٹنگ کے دوران ایک بچے کو بچاتی ہوئی چلتن ایکسپریس سے ٹکرا کر جاں بحق ہوگئیں۔
نجمہ محبوب 1949ء میں راولپنڈی میں پیدا ہوئی تھیں۔ ابتدا میں اسٹیج ڈراموں میں کام کیا۔ پھر 1969ء میں...
1990-12-06
5576 Views
سید ناصر جہاں
٭6 دسمبر 1990ء کو پاکستان کے معروف نعت خواں اور نوحہ خواں سید ناصر جہاں کراچی میں وفات پاگئے۔
سید ناصر جہاں 1927ء میں لکھنؤ میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم بھی لکھنؤ میں حاصل کی اور 1950ء میں پاکستان آگئے۔ زیڈ اے بخاری کی مردم شناس نظروں نے ان کی صلاحیتوں...
2000-12-06
4343 Views
عزیز میاں قوال
٭6 دسمبر 2000ء کو پاکستان کے نامور قوال عزیز میاں ایران کے شہر تہران میں وفات پاگئے۔
عزیز میاں 27 جولائی 1942ء کو یوپی کے شہر بلند شہر میں پیدا ہوئے تھے۔ وہ قوالی گانے میں اپنا ایک منفرد انداز رکھتے تھے۔ ان کی مشہور قوالیوں میں ، میں شرابی، تیری صورت نگاہوں میں اور...
2009-12-06
4935 Views
سہیل عباس
٭6 دسمبر 2009ء کو پاکستان ہاکی کے مایہ ناز کھلاڑی سہیل عباس نے ارجنیٹنا میں منعقد ہونے والے چیمپئنز چیلنج ہاکی کپ ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں ، جو ان کا 318واں بین الاقوامی میچ تھا،کینیڈا کے خلاف اپنے کیریئر کا 300 واں گول اسکور کیا اور یوں وہ دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے...
1971-12-06
10243 Views
میجر شبیر شریف /نشان حیدر
٭28 اپریل 1943ء پاکستانی فوج کے نامور سپوت میجر شبیر شریف کی تاریخ پیدائش ہے۔
میجر شبیر شریف کنجاہ ضلع گجرات میں پیدا ہوئے تھے۔ 19 اپریل 1964ء کو انہوں نے فوج میں کمیشن حاصل کیا اور فرنٹیر فورس رجمنٹ میں تعینات کیے گئے۔ 1965ء کو پاک بھارت جنگ میں انہیں...
1999-12-06
1919 Views
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ
21نومبر 1998ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے پاکستان کے عظیم سائنس دانوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے یادگاری ڈاک ٹکٹوں کی ایک سیریز کا آغاز کیا تھاجس کا نام سائنٹسٹس آف پاکستان سیریز رکھا گیاتھااور اس سلسلے کے پہلے دو ڈاک ٹکٹ ڈاکٹر عبدالسلام اور ڈاکٹر سلیم...
2004-12-06
1779 Views
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ
6 دسمبر 2004ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ، اسلام آبادکے قیام کی تیسویں سالگرہ کے موقع پر ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ کا اجرأ کیا جس پر اس یونیورسٹی کا لوگو شائع کیا گیا تھا اورانگریزی میں 30 YEARS OF ALLAMA IQBAL OPEN UNIVERSITY کے الفاظ تحریرتھے۔ اس ڈاک...