23 March
صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی۔ محمد یوسف

محمد یوسف


پاکستان کے نامورکھلاڑی محمد یوسف 1952ء میں ممبئی میں پیدا ہوئے تھے۔ 1987 سے 1993 کے دوران انھوں نے مسلسل سات مرتبہ قومی اسنوکر چیمپئین شپ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔
بین الاقوامی اسنوکر میں پاکستانی کھلاڑیوں کی شرکت مستقل لیکن کارکردگی محدود رہی ہے تاہم اس محدود کارکردگی میں محمد یوسف اس لیے سب سے منفرد نظر آتے ہیں کہ وہ واحد پاکستانی کیوسٹ ہیں جنہوں نے امیچر سنوکر کا عالمی اعزاز جیتا ہے۔ انہوں نے یہ کامیابی 1994 میں جنوبی افریقہ میں منعقدہ ورلڈ ایمیچر اسنوکر چیمپئن شپ میں آئس  لینڈ کے جے آر جو جوہا نسن کو نو کے مقابلے گیارہ فریمز سے شکست دے کر حاصل کی تھی ۔ محمد یوسف ایشین سنوکر چیمپئن بننے والے بھی پہلے اور اب تک واحد پاکستانی ہیں۔ یہ اعزاز انھوں نے 1988 میں حاصل کیا تھا۔ حکومت پاکستان نے انھیں  23 مارچ 1994ء کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا تھا ۔

UP