1978-03-23
5398 Views
صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی۔ مولوی حاجی احمد ملاح
مولوی حاجی احمد ملاح
فارسی، عربی، اردو، سرائیکی اورسندھی زبان کے معروف عالم مولوی حاجی احمد ملاح 11 فروری 1877ء کو گوٹھ کنڈی ضلع بدین میں پیدا ہوئے تھے۔ انھوں نے بدین میں مدرسہ مظہر العلوم قائم کیا اور قران پاک کا منظوم سندھی ترجمہ کیا جس کا نام نورالقران ہے۔
مولوی حاجی احمد ملاح کا انتقال 19 جولائی 1969 کو بدین میں ہوا۔ ان کی وفات کے نو برس بعد 23 مارچ 1978 ء کو انہیں حکومت پاکستان نے صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا۔ 1981 ء میں انھیں جنرل محمد ضیا الحق نے قرانی علوم کی اشاعت کے حوالے سے صدارتی اعزاز عطا کیا۔
مولوی حاجی احمد ملاح گوٹھ کنڈی ضلع بدین میں آسودہ خاک ہیں ۔