Saeed Ahmad
صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی۔ سعید احمد

سعید احمد

پاکستان کے ٹیسٹ کرکٹر سعید احمد یکم اکتوبر 1937ء کو جالندھر میں پیدا ہوئے۔ رائٹ ہینڈ بیٹسمین اور رائٹ آرم آف بریک باولر تھے۔ 41 ٹیسٹ میچ کھیلے اور 5 سنچریوں کی مدد سے  مجموعی طور پر 2991 رنز اسکور کیے۔ اس کے علاوہ 22 وکٹیں بھی کریڈٹ پر ہیں۔ 23 مارچ 1962ء کو حکومت پاکستان نے  صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا۔ ان کے چھوٹے بھائی یونس احمد بھی ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔

UP