12 April
چنبیلی پاکستان کا قومی پھول قرار دے دیا گیا

 پاکستان کا قومی پھول

قیام پاکستان کے بعد حکومت پاکستان نے نرگس کے پھول اور چیتے کو ملک کا قومی نشان قرار دیا تھا مگر نرگس کا پھول ملک کے مشرقی حصے میں اور چیتا ملک کے مغربی حصے میں نہیں پایا جاتا تھا اس لیے حکومت پاکستان نے 15 جولائی 1961ء کو چنبیلی کو ملک کا قومی نشان قرار دے دیا۔
چنبیلی کو ملک کا قومی نشان قرار دیتے ہوئے وزارت داخلہ کے ایک ترجمان نے اپنے اعلان میں کہا کہ اس پھول کو یہ اعزاز اس لیے بخشا گیا ہے کیونکہ یہ ملک کے دونوں حصوں میں پیدا ہوتا ہے اور ملک کے قریباً تمام علاقوں کے باشندے اس پھول سے مساوی طور پر جذباتی لگائو رکھتے ہیں۔ پاکستانی ادب میں اس کو نمایاں مقام حاصل ہے اور شاعری اور مصوری نے اس پھول کو لافانی بنا دیا ہے۔

UP