23 March
ماحولیات کے قومی سال کے موقع پر یادگاری ڈاک ٹکٹوں کا اجرأ

پاکستان کے ڈاک ٹکٹ

23مارچ 2009ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے ماحولیات کے قومی سال کے حوالے سے چار یادگاری ڈاک ٹکٹوں کا ایک سیٹ جاری کیا۔ ان ڈاک ٹکٹوں پر پاکستان کے قومی پھول گل یاسمین، پاکستان کے قومی درخت دیودار، پاکستان کے قومی پرندے چکا راور پاکستان کے قومی جانور مارخور کی تصویریں شائع کی گئی تھیں اور انگریزی میں NATIONAL YEAR OF ENVIRONMENT 2009 کے الفاظ طبع کیے گئے تھے۔ پانچ، پانچ روپے مالیت والے ان یادگاری ڈاک ٹکٹوں کا ڈیزائن عادل صلاح الدین نے تیار کیا تھا۔

UP