Vice Admiral Muhammad Sharif
پاک بحریہ کے سربراہ۔ وائس ایڈمرل محمد شریف

وائس ایڈمرل محمد شریف

(تئیس مارچ ۱۹۷۵ء تا ۲۱ مارچ ۱۹۷۹ء)

پاک بحریہ کے ساتویں سربراہ وائس ایڈمرل محمد شریف یکم جولائی  1920ء کو گجرات میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے 1938ء میں رائل انڈین نیوی میں شمولیت اختیار کی اور دوسری عالمی جنگ میں مختلف محاذوں پر خدمات انجام دیں۔ 1965ء اور 1971ء کی جنگوں میں حصہ لیااور آخرالذکر جنگ میں ہلال جرات کا اعزاز حاصل کیا۔  9مارچ 1975ء کووائس ایڈمرل حسن حفیظ احمد کی ناگہانی موت  کے بعد وہ 23 مارچ 1975ء کو پاکستان بحریہ کے چیف آف اسٹاف  بنے اور 21 مارچ 1979ء تک اس عہدے پر فائز رہے۔

UP