23 March
آزادی کے معمار سیریز کا آغاز

پاکستان کے ڈاک ٹکٹ

23 مارچ  1979ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے جدوجہد آزادی کے رہنمائوں کی خدمات کو خراج  عقیدت پیش کرنے کے لئے تین ڈاک ٹکٹوں کی ایک سیریز جاری کی جن کی مالیت 10 روپے، 15 روپے اور 25 روپے تھی۔
 ان تینوں ڈاک ٹکٹوں کا ڈیزائن جناب عبدالرئوف نے تیار کیا تھا اور ان پر ٹیپو سلطان، سرسید احمد خان اور خواجہ الطاف حسین حالی کے خوب صورت پورٹریٹ طبع کئے گئے تھے۔

UP