1980-03-23
6223 Views
صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی۔ عظمیٰ گیلانی
عظمیٰ گیلانی
پاکستان کی مشہور اداکارہ
عظمیٰ گیلانی کا تعلق دہلی کے ایک ذی علم گھرانے سے ہے تاہم ان کی پیدائش میرٹھ کی ہے۔ عظمیٰ گیلانی کی فنی زندگی کا آغاز اشفاق احمد کی سیریز قلعہ کہانی کے کھیل ’’پاداش‘‘ سے ہوا۔ اس کے بعد انہوں نے لاتعداد سیریلز، سیریز اور انفرادی ڈراموں میں کام کیا جن میں نشیمن، ایک محبت سو افسانے ، الف لیلہ، وارث، سمندر، دہلیز، دھوپ جلی ، پناہ ، امربیل، تجھ پہ قربان اور خالی آنکھیں کے نام سرفہرست ہیں۔ وہ پاکستان ٹیلی وژن کی پہلی اداکارہ تھیں جنہیں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔ یہ اعزاز انھیں 23 مارچ 1980ء کو ملا۔ عظمیٰ گیلانی کے افسانوں کا مجموعہ ع عورت، م مرد اور سوانح عمری ’’جو ہم پہ گزری‘‘ کے نام سے شائع ہوچکی ہے ، ان دنوں وہ آسٹریلیا میں مقیم ہیں۔