1958-03-23
3476 Views
صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی۔ عبدالحفیظ کاردار
عبدالحفیظ کاردار
پاکستان کے نامور ٹیسٹ کرکٹر عبدالحفیظ کاردار 17 جنوری 1925ء کو لاہور میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے تین ٹیسٹ میچوں میں بھارت کی نمائندگی کی اور پھر 1952ء سے 1958ء کے دوران انہوں نے 23 ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کی قیادت کی جن میں چھ میچ جیتے، چھ ہارے اور گیارہ ٹیسٹ میچ ڈرا ہوئے۔ 23مارچ 1958ء کو انہیں حکومت پاکستان نے صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا۔
عبدالحفیظ کاردار نے کچھ وقت سیاست کے میدان میں بھی گزارا اور وہ پاکستان پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پر پنجاب اسمبلی کے رکن بھی رہے۔ اسی دوران انہیں پنجاب کے وزیر تعلیم کی حیثیت سے خدمات انجام دینے کا موقع بھی ملا۔ عبدالحفیظ کاردار 21 اپریل 1996ء کو لاہور میں وفات پاگئے اورمیانی صاحب کے قبرستان میں آسودہ خاک ہوئے۔