Azam Khan
صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی۔ اعظم خان

اعظم خان

اعظم خان، اسکواش کے نامور کھلاڑی ہاشم خان کے چھوٹے بھائی ہیں۔ ابتدا میں ٹینس کھیلا کرتے تھے لیکن اسکواش کے میدان میں اپنے بڑے بھائی کی کامرانیاں دیکھ کر اسکواش کھیلنے لگے۔ مارچ 1954ء میں پہلی مرتبہ برٹش اوپن کے فائنل میں پہنچنے میں کامیاب ہوئے لیکن ہاشم خان کے ہاتھوں شکست کھاگئے۔ مارچ 1959ء میں وہ پہلی مرتبہ یہ چیمپئین شپ جیتنے میں کامیاب ہوئے۔ اعظم خان نے اس کے بعد 1962ء تک یہ اعزاز اپنے پاس رکھا اور مسلسل چار سال تک برٹش اوپن کے فاتح رہے۔ 1962 ء میں انھوں نے یو ایس اوپن چیمئین شپ بھی جیت لی۔ 23 مارچ 1961ء کو حکومت پاکستان نے اعظم خان کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا۔ اسکواش سے ریٹائرمنٹ کے بعد اعظم خان برطانیہ میں مقیم ہوئے جہاں انھوں نے اسکواش کا کھیل سکھانے کے لیے ایک اسکواش کلب کھولا تھا۔

UP