1962-03-23
1786 Views
صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی۔ بریگیڈیرمسعود علی بیگ
بریگیڈیرمسعود علی بیگ
پولو کے معروف کھلاڑی جو اپنی عرفیت ہسکی بیگ کے نام سے مشہور تھے۔ 1915 میں حیدرآباد دکن میں پیدا ہوئے۔ یورپ میں اعلیٰ تعلیم حاصل کی اور قیام پاکستان کے بعد پاکستان کی بری فوج سے منسلک ہوگئے۔ ان کا پولو کھیلنے کا نداز مشہور برطانوی کھلاڑی ہیسکتھ ہیوز سے ملتا تھا جس کی وجہ سے ان کا نام ہسکی بیگ پڑ گیا۔ انھوں نے بیس برس تک پاکستان کی پولو ٹیم کی قیادت کی اور 23 مارچ 1962ء کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے سرفراز کیے گئے۔ 20 ستمبر 1998کو وفات پائی۔