First Juma Prayer in Faisal Masjid
فیصل مسجد میں پہلی نماز جمعہ کی ادائیگی

فیصل مسجد، اسلام آباد

فیصل مسجد، اسلام آباد میں 16مئی 1980ء بمطابق یکم رجب المرجب 1400ھ کو پہلی نماز جمعہ ادا کی گئی جس کی امامت کے فرائض رابطہ عالم اسلام کے سیکرٹری جنرل شیخ محمد علی الحرکان نے سر انجام دئیے۔ اُس وقت فیصل مسجد ابھی زیر تعمیر تھی۔ اس نماز جمعہ میں صدر پاکستان جنرل محمد ضیاء الحق، اسلامی وزرائے خارجہ کانفرنس میں شرکت کرنے والے وزرائے خارجہ اور ہزاروں فرزندان توحید نے شرکت کی۔ فیصل مسجد میں نماز جمعہ کا باقاعدہ آغاز 28جنوری 1983ء کو مولانا حسین احمد حسان کی امامت میں ہوا تھا۔

UP