Death of Shahnaz Begum
شہناز بیگم کی وفات

  • مِلّی نغمات ’’سوہنی دھرتی اللہ رکھے‘‘ اور ’’جیوے جیوے پاکستان‘‘ سے شہرت حاصل کرنے والی گلوکارہ شہناز بیگم 23 مارچ 2019ء کو ڈھاکہ میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئیں۔

    شہناز بیگم 1952ء کو ڈھاکہ میں پیدا ہوئیں، انہوں نے چھوٹی عمر میں ہی موسیقی سیکھنا شروع کردی۔ انہوں نے 1964 میں اس وقت کے ریڈیو پاکستان کے زیر اہتمام بچوں کے موسیقی کے مقابلے میں چیمپیئن بن کر پہلی قومی شناخت حاصل کی۔
    شہناز بیگم نے بنگلہ اور اردو فلموں میں بیک وقت آواز دی اور گیتوں اور غزلوں پر اپنی پہلی البم ریلیز کی، جسے سہیل رعنا نے اس وقت کے مغربی پاکستان سے کمپوز کیا تھا۔ مزید برآں وہ لائیو کنسرٹس میں غزلیں پیش کر کے سامعین کو مسحور کرتی تھیں۔
    شہناز بیگم 23 مارچ 2019 کو ڈھاکہ میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئیں۔
    ان کے چند ہٹ اردو گیت یہ ہیں:

    *. جیوے جیوے جیوے پاکستان

    *. سوہنی دھرتی اللہ رکھے قدم قدم آباد تجھے

    *. موج بڑھے یا آندھی آئے دیا جلائے رکھنا ہے

    *. نرم کونپل پہ شبنم کی موتی۔

    ۔۔۔تحریر: طارق جمیل۔۔۔

     

UP