محکمہ ریلوے کے قیام کی ڈیڑھ سو سالہ سال گرہ

پاکستان کے ڈاک ٹکٹ

13 مئی 2011ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے محکمہ ریلوے کے قیام کے ڈیڑھ سو سال مکمل ہونے پر ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا۔ اس ڈاک ٹکٹ پرایک ریل گاڑی اور پاکستان کے چند معروف ریلوے اسٹیشنز کی تصاویر بنی تھیں اور انگریزی میں Binding The Nation Togeather اور Celeberating 150 Years of Railways in Pakistan 1861- 2011 کے الفاظ تحریر تھے۔ اس ڈاک ٹکٹ کا ڈیزائن محکمہ ریلویز نے تیار کیا تھا۔

UP