ڈھاکہ بین الاقوامی ڈاک ٹکٹوں کی دوسری نمائش
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ
23مارچ 1963ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے ڈھاکہ میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی ڈاک ٹکٹوں کی دوسری نمائش کے موقع پر جموں و کشمیر سیریز کے ایک پرانے ڈاک ٹکٹ پر INTERNATIONAL DACCA STAMP EXHIBITION 1963 کے الفاظ بالا چھاپ کرکے ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا جوڈاک ٹکٹ جمع کرنے والے شائقین میں بہت پسند کیا گیا۔






