23 March
محکمہ ڈاک کی مین آف لیٹرز سیریز میں علامہ محمد اسد کے یادگاری ڈاک ٹکٹ کا اجرأ

پاکستان کے ڈاک ٹکٹ

23مارچ2013ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے پاکستان کے عظیم اہل قلم کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے یادگاری ڈاک ٹکٹوں کی سیریز کا ایک ڈاک ٹکٹ نامورعالم دین علامہ محمد اسد کی یاد میں جاری کیا۔ اس ڈاک ٹکٹ پرجناب علامہ محمد اسد کا ایک خوب صورت پورٹریٹ بنا تھا۔ پندرہ روپے مالیت کا یہ ڈاک ٹکٹ عادل صلاح الدین نے ڈیزائن کیا تھا اوراس پر انگریزی میں MEN OF LETTERSاورALLAMA MUHAMMAD ASAD 1900 1992 کے الفاظ تحریر تھے۔

UP