14 August
ایتھنز اولمپکس کے انعقاد پر یادگاری ڈاک ٹکٹوں کا اجرأ

پاکستان کے ڈاک ٹکٹ

13اگست 2004ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے ایتھنز اولمپکس کے انعقاد پر چار یادگاری ڈاک ٹکٹوں کا ایک سیٹ جاری کیا۔ یہ چار ڈاک ٹکٹ ان چار اولمپک کھیلوں کے حوالے سے جاری کیے گئے تھے جن میں اس سال پاکستان نے حصہ لیا تھا۔ یہ چار کھیل تھے: ہاکی، اسپرنٹ، کشتی اور باکسنگ۔ پانچ پانچ روپے مالیت کے ان چار یادگاری ڈاک ٹکٹوں پر ان کھیلوں کی تصاویر بنی تھیں اور انگریزی میں XXVIII ATHENS OLYMPIC GAMES کے الفاظ لکھے تھے۔ ان ڈاک ٹکٹوں کا ڈیزائن جناب عادل صلاح الدین نے تیار کیا تھا۔

UP