Imtiaz Ahmad
صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی۔ امتیاز احمد

امتیاز احمد

پاکستان کے معروف ٹیسٹ کرکٹرامتیاز احمد 5 جنوری 1928ء کو لاہور میں پیدا ہوئے۔ اسلامیہ کالج لاہور سے تعلیم حاصل کی۔ مجموعی طور 41 ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی اور تین سنچریوں کی مدد سے 2079 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے پہلی ڈبل سنچری اسکور کرنے کا اعزاز رکھتے ہیں۔ یہ ڈبل سنچری انھوں نے 1955ء میں نیوزی لینڈ کے خلاف اسکور کی تھی۔ 14 اگست 1966ء کو حکومت پاکستان نے صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا۔

UP