کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج، کوئٹہ کے قیام کی پچھترویں سالگرہ کے موقع پر یادگاری ڈاک ٹکٹ کا اجرأ

پاکستان کے ڈاک ٹکٹ

18ستمبر 1980ء کو پاکستان کے قدیم تربیتی ادارے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج، کوئٹہ کے قیام کی 75 ویں سالگرہ منائی گئی۔ یہ کالج یکم اپریل 1905ء کو بمبئی کے نزدیک دیولائی کے مقام پر قائم ہوا تھا اور 1907ء سے اسے کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔ اس موقع پر پاکستان کے محکمہ ڈاک نے ایک روپیہ مالیت کا ایک ڈاک ٹکٹ جاری کیا۔ اس ڈاک ٹکٹ پر قدیم اور جدید دونوں عمارتوں کی منظر کشی کی گئی تھی اور 75  YEARS COMMEMORATION 1905 - 1980  
Command and Staff College Quetta
 کے الفاظ تحریر تھے۔ اس ڈاک ٹکٹ کا ڈیزائن پاکستان سیکورٹی پرنٹنگ پریس کے ڈیزائنر اے منورنے تیار کیا تھا۔

UP