1967-08-14
3669 Views
صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی۔ اسلم پہلوان
اسلم پہلوان
پاکستان کے مشہور پہلوان امام بخش پہلوان کے فرزند اسلم پہلوان 1927ء میں لاہور میں پیدا ہوئے۔ انھوں نے اپنے بڑے بھائی بھولو پہلوان کی طرح حمیدا رحمانی والا پہلوان کی شاگردی اختیار کی۔ بارہ سال کی عمر میں انھوں نے بالا پہلوان کو شکست دے کر اپنی فتوحات کا آغاز کیا۔ گاما پہلوان کے فرزند جلال پہلوان کی وفات کے بعد گاما پہلوان نے انھیں اپنا بیٹا بنا لیا اور انہیں پہلوانی کی تربیت دینے لگے۔ اسلم پہلوان نے قیام پاکستان سے قبل امرتسر اور پنجاب کی متعدد ریاستوں میں متعدد دنگلوں میں حصہ لیا اور وہ ہر دنگل میں سرخ رو رہے۔ 14 اگست 1967ء کو حکومت پاکستان نے انھیں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا۔ 7 جنوری 1989 ء کو لاہور میں وفات پائی اور پیر مکی قبرستان میں آسودہ خاک ہوئے۔