1979-08-14
4133 Views
صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی۔ حاجی محمد اعظم چشتی
حاجی محمد اعظم چشتی
پاکستان کے معروف نعت خواں حاجی محمد اعظم چشتی 15 مارچ 1921 کو فیصل آباد کے ایک گاؤں میں پیدا ہوئے تھے۔ وہ ایک اچھے شاعر بھی تھے اور ان کے نعتیہ مجموعے غذائے روح، رنگ و بو اور نیر اعظم کے نام سے اشاعت پذیر ہوئے تھے۔ 14 اگست 1979 کو حکومت پاکستان نے انہیں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا تھا ۔
حاجی محمد اعظم چشتی کا انتقال 31 جولائی 1993ء کو لاہور میں ہوا۔