17 March
پاکستانی طالب علم کا کیمبرج یونیورسٹی میں عالمی ریکارڈ

علی معین نوازش

17 مارچ 2009ء کو وزیراعظم پاکستان سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستانی طالب علم علی معین نوازش سے ملاقات کی۔ علی معین نوازش نے گزشتہ برس کیمبرج یونیورسٹی کے اے لیول کے24 مضامین میں سے 22 مضامین میں اے گریڈ حاصل کرکے عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا۔ علی معین نوازش راولپنڈی روٹس کالج انٹرنیشنل کے طالب علم تھے۔ وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے علی معین نوازش سے ملاقات کے دوران انہیں دس لاکھ روپے نقد اورصدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی دینے کا اعلان کیا جو انہیں 23 مارچ 2009ء کو پیش کیا گیا۔

UP