1969-08-14
1836 Views
صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی۔ سعید انور
سعید انور
ہاکی کے معروف کھلاڑی سعید انور 14 اکتوبر 1943ء کوشیخو پورہ میں پیدا ہوئے۔ 1963 میں رائٹ ہاف کی پوزیشن پر پاکستان کی قومی ٹیم میں شمولیت اختیار کی۔ تین اولمپکس ( ٹوکیو، میکسیکو اور میونخ) اور دو ایشیائی کھیلوں میں پاکستان کی نمئندگی کی۔ حکومت پاکستان نے 14 اگست 1969ء کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا۔ 15 جولائی 2004ء کو وفات پائی اور شیخوپورہ میں آسودہ خاک ہوئے۔