1969-08-14
1908 Views
صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی۔ پہلوان محمد بشیر
پہلوان محمد بشیر
پاکستان کے مشہور پہلوان محمد بشیر نے 1960ء میں منعقد ہونے والے روم اولمپکس میں کشتی کے ویلٹر ویٹ مقابلوں میں کانسی کا تمغہ جینے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ یہ اولمپک کھیلوں میں اب تک پاکستان کا واحد تمغہ ہے جو اس نے کشتی کے مقابلوں میں جیتا تھا۔ محمد بشیر اس سے قبل 1958ء کے ایشیائی کھیلوں میں کشتی ہی کے شعبے میں کانسی کا تمغہ حاصل کرچکے تھے بعدازاں انہوں نے 1962ء کے ایشیائی کھیلوں میں چاندی کا اور 1966ء کے ایشیائی کھیلوں میں سونے کا تمغہ حاصل کیا۔
محمد بشیر کو حکومت پاکستان نے ان کی خدمات کے اعتراف کے طور پر 1968ء میں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا تھا۔
محمد بشیر 24 جون 2001ء کو لاہور میں وفات پاگئے۔ وہ لاہور ہی میں میانی صاحب کے قبرستان میں آسودۂ خاک ہیں۔