1968-08-14
1852 Views
صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی۔ خالد محمود
خالد محمود
ہاکی کے معروف کھلاڑی خالد محمود 1941 ء میں پیدا ہوئے۔ 1963 میں رائٹ ہاف کی پوزیشن پر پاکستان کی قومی ٹیم میں شمولیت اختیار کی۔ دو اولمپکس ( ٹوکیو اور میکسیکو) میں پاکستان کی نمائندگی کی اور 1971ء میں پاکستان کی اس ٹیم کی قیادت کا اعزاز حاصل کیا جس نے اسپین میں منعقد ہونے والا پہلا عالمی کپ ہاکی ٹورنامنٹ جیتا تھا۔ حکومت پاکستان نے 14 اگست 1968ء کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا۔