1982-08-14
2124 Views
صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی۔ اصلاح الدین صدیقی
اصلاح الدین صدیقی
ہاکی کے مشہور پاکستانی کھلاڑی اصلاح الدین 10 جنوری 1948 ء کو ہندوستان کے شہر میرٹھ میں پیدا ہوئے۔ 1967ء میں بین الاقوامی ہاکی کے میدان میں قدم رکھا اور مسلسل بارہ سال تک 130 بین الاقوامی مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ انہوں نے مجموعی طور پر 117 گول اسکور کیے۔ 1975ء سے 1979ء تک مسلسل چار برس تک پاکستان کی ہاکی ٹیم کے کپتان رہے۔ اصلاح الدین کی قیادت میں 45 بین الاقوامی میچ کھیلے گئے جن میں سے 43 میچوں میں پاکستان کی ٹیم نے کامیابی حاصل کی اور گرینڈ سلام حاصل کیا۔ 14 اگست 1982 ء کو انہیں حکومت پاکستان نے صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی اور 2007ء میں ستارہ امتیاز عطا کیا۔ اصلاح الدین کی سوانح عمری DASH کے نام سے اشاعت پذیر ہوچکی ہے ۔