Death of Hakeem Syed Irshad
اخبارات و جرائد کو سب سے زیادہ خطوط لکھنے کاعالمی ریکارڈ

حکیم سید ارشاد

17 اکتوبر 1987ء کو پاکستان کے ایک ماہر تعلیم حکیم سید ارشاد گجرات میں وفات پاگئے۔
حکیم سید ارشاد کی وجہ شہرت یہ ہے کہ انہوں نے 1947ء سے 1987ء کے دوران مختلف سماجی اور قومی مسائل پر سینکڑوں مراسلات، قومی اخبارات کے مدیران کے نام تحریر کئے جن میں سے 602 خطوط پاکستان ٹائمز اور دیگر اخبارات میں شائع ہوئے۔ گنیز بک آف ریکارڈ نے اپنے 2001ء کے ایڈیشن میں انہیں دنیا میں سب سے زیادہ Letters to editors لکھنے والا شخص قرار دیا۔ گنیز بک نے یہ بھی بتایا کہ 1963ء ایک ایسا سال تھا جب حکیم سید ارشاد کے 42 خطوط اخبارات میں شائع ہوئے تھے۔ حکیم سید ارشاد کے یہ تمام خطوط 5 جلدوں میں کتابی شکل میں بھی اشاعت پذیر ہوچکے ہیں۔
حکیم سید ارشاد 8 فروری 1908ء کو مالیر کوٹلہ میں پیدا ہوئے تھے اور وہ گجرات میں قبرستان متصل دربار سائیں کانواں والی میں آسودۂ خاک ہیں۔

UP