2014-04-06




ممتاز بنکار ایچ ایم حبیب کے یادگاری ڈاک ٹکٹ کا اجرأ
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ
6 اپریل 2014ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا جو حبیب بنک زیورچ کے بانی ممتاز بنکار ایچ ایم حبیب کی تصویر اور حبیب بنک زیورچ کے لوگوسے مزین تھا۔ اس ڈاک ٹکٹ کا ڈیزائن عادل صلاح الدین نے بنایا تھا اور اس کی مالیت آٹھ روپے تھی۔ اس ڈاک ٹکٹ پر انگریزی میں H M HABIB THE BANKER 1936-2013 کے الفاظ تحریر تھے۔