جسٹس پیر محمد کرم شاہ الازہری کی چھٹی برسی کے موقع پر یادگاری ڈاک ٹکٹ کا اجرأ

پاکستان کے ڈاک ٹکٹ

7 اپریل 2004ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے مشہور ماہر قانون، مفسر قرآن اور صوفی بزرگ جسٹس پیر محمد کرم شاہ الازہری کی چھٹی برسی کے موقع پر ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا جس کی مالیت دوروپے تھی۔ اس ڈاک ٹکٹ پرجسٹس پیر محمد کرم شاہ الازہری کاایک خوب صورت پورٹریٹ بنا تھا اوراردو میں جسٹس پیر محمد کرم شاہ الازہری  1918-1998 کے الفاظ تحریر تھے۔ یہ ڈاک ٹکٹ جناب عادل صلاح الدین نے ڈیزائن کیا تھا۔

UP