1986-04-09
5826 Views
پاک بحریہ کے سربراہ۔ ایڈمرل افتخار احمد سروہی
ایڈمرل افتخار احمد سروہی
(نو اپریل ۱۹۸۶ء تا ۹ نومبر ۱۹۸۸ء)
پاک بحریہ کے دسویں سربراہ ایڈمرل افتخار احمد سروہی 1934ء کو کراچی میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کا تعلق لکھنؤ کے ایک گھرانے سے ہے۔ انہوں نے 1959ء میں پاک بحریہ میں کمیشن حاصل کیا اور 1965ء اور 1971ء کی جنگوں میں حصہ لیا۔ انہوں نے نشان امتیاز(ملٹری)، ہلال امتیاز(ملٹری) اور ستارہ بسالت کے اعزازات حاصل کیے۔ 9 اپریل 1986ء کو پاکستان بحریہ کے چیف آف اسٹاف بنے اور9 نومبر 1988ء تک اس عہدے پر اور بعد ازاں Chairman of the Joint Chiefs of Staff Committee کے عہدے پرفائز رہے۔ ایڈمرل افتخار احمد سروہی کی سوانح عمری انگریزی زبان میں Truth Never Retires کے نام سے شائع ہوچکی ہے۔