1989-12-23
5162 Views
شاہزاد خلیل کی وفات
شاہزاد خلیل
٭23 دسمبر 1989ء کو پاکستان ٹیلی وژن کے ممتاز پروڈیوسر شاہزاد خلیل حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے کراچی میں وفات پاگئے۔
شاہزاد خلیل 1944ء میں پیدا ہوئے تھے۔ وہ پاکستان ٹیلی وژن کے چند نمایاں ڈرامہ پروڈیوسرز میں شمار ہوتے تھے۔ ان کے مشہور ڈراموں اور ڈرامہ سیریلز میں پلیٹ فارم، سایہ، پناہ، پناہ 2، تیسری منزل، تیسرا کنارا، تنہائیاں، راشد منہاس اور دھوپ کنارا کے نام سرفہرست تھے۔ انہیں متعدد ایوارڈز سے نوازا گیا تھا، جن میں کئی پی ٹی وی ایوارڈز اور صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی شامل تھا۔ ان کے انتقال کے بعد کراچی کی ایک سڑک کو بھی ان کے نام سے منسوب کیا گیا۔
شاہزاد خلیل کراچی میں ڈیفنس سوسائٹی کے قبرستان میں آسودۂ خاک ہیں۔