یوم شہدائے پاکستان کے موقع پر یادگاری ڈاک ٹکٹ کا اجرأ
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ
30اپریل 2012ء کو پاکستان نے اپنی مسلح افواج کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے یوم شہدائے پاکستان بنایا۔ اس موقع پر پاکستان کے محکمہ ڈاک نے بھی ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیاجسے عادل صلاح الدین نے ڈیزائن کیا تھا۔ آٹھ روپے مالیت کے اس ڈاک ٹکٹ پرسیاچن کے محاذ پر مصروف جہاد فوجی جوانوں کی تصویر شائع کی گئی تھی اور اس پرانگریزی میں MARTYR'S DAY PAKISTAN اور Honour Heroes & Uphold Unity اور اُردو میں یوم شہدأ پاکستان اور شہید کا پیغام ، قوت اخوت عوام کے الفاظ طبع کیے گئے تھے۔






