First Atomic Reactor
پاکستان کے پہلے ایٹمی ری ایکٹر کاافتتاح

پاکستان کے ڈاک ٹکٹ

30 اپریل 1966ء کو صدر پاکستان فیلڈ مارشل ایوب خان نے اسلام  آباد کے نزدیک نیلور کے مقام پر پاکستان کے پہلے ایٹمی ری ایکٹر کا باضابطہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر پاکستان کے محکمہ ڈاک نے  15 پیسے مالیت کا ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا۔
اس ایٹمی ری ایکٹر کا سنگ بنیاد 20 اپریل 1963ء کو پاکستان کے وزیر خارجہ جناب ذوالفقار علی بھٹو نے رکھا تھا۔ اس کی عمارت کا نقشہ مشہور ماہر تعمیرات ایڈورڈ ڈی اسٹون نے تیار کیا تھا اور عمارتوں کی تعمیر اور پیچیدہ مشینی آلات کی تنصیب کا کام امریکا کی امریکن مشین اینڈ فونڈری کمپنی اور اٹامک انرجی کمیشن کے زیر نگرانی ‘ پاکستان کے ماہر فن افراد نے انجام دیا تھا۔22 دسمبر 1965ء کی شام 7 بجکر 7 منٹ پر اس ایٹمی ری ایکٹر میں پہلی مرتبہ ایٹم کو توڑنے کے عمل میں کامیابی حاصل کی گئی۔ یہ پاکستان میں سائنس کی ترقی اور فروغ کا ایک اہم سنگ میل تھا۔

UP