30 April
پاکستان آرمی میوزیم کے افتتاح کے موقع پر یادگاری ڈاک ٹکٹ کا اجرأ

پاکستان کے ڈاک ٹکٹ

30اپریل 2013ء کوراولپنڈی میں پاکستان آرمی میوزیم کے افتتاح کے موقع پر پاکستان کے محکمہ ڈاک نے پندرہ روپے مالیت کا ایک خصوصی ڈاک ٹکٹ جاری کیا جس پرپاکستان آرمی میوزیم اور اس کے سامنے ایستادہ صوبے دار خداداد خان کے مجسمے کی تصویر شائع کی گئی تھی اور انگریزی میں  INAUGRATION OF PAK ARMY MUSEUM کے الفاظ طبع کیے گئے تھے۔ اس ڈاک ٹکٹ کا ڈیزائن عادل صلاح الدین نے تیارکیا تھا۔

UP