1960-10-30
2212 Views
ظریف کی وفات
ظریف
٭30 اکتوبر 1960ء کو پاکستان کے نامور مزاحیہ اداکار ظریف لاہور میں انتقال کرگئے۔
ظریف کا اصل نام محمد صدیق تھا۔ وہ یکم جون 1926ء کو پیدا ہوئے تھے۔ ان کی پہلی فلم ’’دل دیاں لگیاں‘‘ قیام پاکستان سے پہلے ریلیز ہوئی تھی۔ پاکستان بننے کے بعد ریلیز ہونے والی ان کی پہلی فلم دو کنارے تھی۔ انہوں نے مجموعی طور پر 56فلموں میں کام کیا جن میں نتھ، جھیل کنارے، جلن، پاٹے خان، یکے والی، انار کلی، گلنار، پینگاں، کچیاں کلیاں، چھومنتر، مس 56، رانی خان، سوہنی کمہارن، چھوٹی بیگم، ٹھنڈی سڑک، بہروپیا اور کرتار سنگھ کے نام سر فہرست ہیں۔ انہوں نے کئی فلموں میں گلوکاری بھی کی خصوصاً فلم چھومنتر میں ان کا گایا ہوا نغمہ ’’برے نصیب مرے…‘‘ بے حد مقبول ہوا۔
ظریف لاہور میں قبرستان بی بی پاک دامناں میں آسودۂ خاک ہیں۔مشہور اداکار منور ظریف ان کے چھوٹے بھائی تھے۔