Youngest Cricketer Hasan Raza
حسن رضا دنیا کے سب سے کم عمر ایک روزہ کرکٹر بنے

حسن رضا

٭30 اکتوبر 1996ء کو پاکستان کے کھلاڑی حسن رضا نے 14 سال 234 دن کی عمرمیں کوئٹہ میں زمبابوے کے خلاف ایک روزہ بین الاقوامی میچ کھیل کر ایک روزہ میچوں کے سب سے کم عمر کھلاڑی ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ حسن رضا سے پہلے عاقب جاوید، جاوید میاں داد اور وسیم راجہ بھی اپنے اپنے زمانے میں یہ اعزاز حاصل کرچکے تھے۔
حسن رضا چند روز قبل 24 اکتوبر 1996ء کو فیصل آباد میں زمبابوے کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں ٹیسٹ کیپ حاصل کرکے دنیا کے سب سے کم عمر ٹیسٹ کرکٹر ہونے کا اعزاز بھی حاصل کرچکے تھے۔
یہاں اس بات کا ذکر بھی بے محل نہ ہوگا کہ فرسٹ کلاس کرکٹ میں دنیا کے سب سے کم عمر کرکٹر قاسم فیروز کا تعلق بھی پاکستان سے ہے۔ انہوں نے اپنا پہلا فرسٹ کلاس کرکٹ میچ 19 جنوری 1971ء کو کھیلا تھا۔ یہ بی سی سی پی ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ تھا جس میں انہوں نے کراچی وہائٹس کے خلاف بہاولپور کی نمائندگی کی تھی۔ اس وقت قاسم فیروز کی عمر 12 سال 363 دن تھی۔

UP