طبی پودے سیریز کے یادگاری ڈاک ٹکٹوں کا اجرأ

پاکستان کے ڈاک ٹکٹ

1992ء میں پاکستان کے محکمہ ڈاک نے طبی پودوں کے عنوان سے ڈاک ٹکٹوں کی ایک نئی سیریز کا آغاز کیا تھا۔ اس سیریز کا تیرہواں سیٹ 30 اکتوبر 2006ء کو جاری ہوا جس پرAloe Vera اور Chamomilla Linn (Babuna) کے پودوں کی تصاویر بنی تھیں اور انگریزی میں ان پودوں کے نام لکھے تھے۔ پانچ پانچ روپے مالیت کے ان یادگاری ڈاک ٹکٹوں پر انگریزی میں MEDICINAL PLANTS OF PAKISTAN کے الفاظ بھی طبع کیے گئے تھے۔ ان ڈاک ٹکٹوں کا ڈیزائن مسعود الرحمان نے تیار کیا تھا۔

UP