1951-08-30
6331 Views
پیر سید جماعت علی شاہ کی وفات
پیر سید جماعت علی شاہ
٭30 اگست 1951ء کوجدوجہد آزادی کے رہنما اور نامور عالم دین، امیر ملت پیر سید جماعت علی شاہ وفات پاگئے۔
آپ 1841ء میں علی پور سیداں (ضلع نارووال) میں پیدا ہوئے تھے۔ حصول تعلیم کے بعد آپ نے تبلیغ اسلام کے سلسلے میں گراں قدر خدمات انجام دیں اور ہزاروں ہندوئوں ، سکھوں اور قادیانیوں کو دائرئہ اسلام میں داخل کیا۔ آپ تحریک پاکستان کے بھی زبردست حامی تھے اور قائداعظم محمد علی جناح آپ کی بڑی قدر کرتے تھے۔ آپ کئی کتابوں کے مصنف بھی تھے۔ آپ کا مزار علی پور سیداں میں مرجع خلائق ہے۔