1960-05-12
4487 Views
پرنس علی خاں کی وفات
پرنس علی خاں
٭12 مئی 1960ء کو اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب پرنس علی خان، پیرس میں ایک ٹریفک حادثے میں وفات پاگئے۔
پرنس علی خان آغا خان سوم سر سلطان محمد خان کے فرزند اور آغا خان چہارم پرنس کریم کے والد تھے۔ وہ 13 جون 1911ء کو اٹلی کے شہر ٹیورن میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے اپنے زمانے کی ایک مشہور اداکار ریٹا ہیورتھ سے شادی کی تھی۔انہوں نے اقوام متحدہ میں پاکستان کی نمائندگی کے فرائض بھی انجام دیئے تھے۔ پرنس علی خان کی سوانح عمری ’’دی گولڈن پرنس‘‘ کے نام سے اشاعت پذیر ہوچکی ہے۔