Wildlife  Suleiman Markhor
تحفظ جنگلی حیات سیریز کے یادگاری ڈاک ٹکٹ کا اجرأ

پاکستان کے ڈاک ٹکٹ

1975ء میںپاکستان کے محکمہ ڈاک نے تحفظ جنگلی حیات کے عنوان سے ڈاک ٹکٹوں کی ایک نئی سیریز کا آغاز کیا تھا ۔ اس سیریز کے تیرہ مختلف سیٹ 1975ء اور 1986ء کے دوران جاری ہوئے۔  1988ء میں بھی یہ سلسلہ جاری رکھا گیا اور اس سلسلے کا ایک ڈاک ٹکٹ 29اکتوبر 1988ء کو جاری ہوا۔ اس ڈاک ٹکٹ پرسلیمان مارخور کی تصویر بنی تھی اور انگریزی میں اس کا نام  SULEMAN MARKHARتحریر تھا ۔ اس ڈاک ٹکٹ کی مالیت دو روپے تھی اور اسے  Secura Singapore (Pvt) Ltdمیں طبع کیا گیا تھا۔

UP