1968-03-28
1936 Views
ایسٹ پاکستان ایگریکلچریونیورسٹی کے پہلے کانووکیشن کے موقع پر ڈاک ٹکٹ کا اجرأ
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ
28 مارچ 1968ء کو ڈھاکا میں ایسٹ پاکستان ایگریکلچریونیورسٹی کا پہلا کانووکیشن منعقد ہوا۔ اس موقع پرپاکستان کے محکمہ ڈاک نے ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا جس پر یونیورسٹی کی ایک عمارت کی تصویر بنی ہوئی تھی۔ اس ڈاک ٹکٹ کی مالیت 15پیسے تھی اور اسے پاکستان سیکیورٹی پیپرز کے ڈیزائنر سلیم غوری نے ڈیزائن کیا تھا۔