Birth of Ibn e Khaldoon
ابن خلدون کی پیدائش

ابن خلدون

٭ دنیا کے مشہور مؤرخ اور عالم ابن خلدون 27 مئی 1332ء کو تیونس میں پیدا میں پیدا ہوئے۔
اس کا اصل نام عبدالرحمن اور کنیت ابو زید تھی۔ بہت کم عمری میں اس نے متعدد علوم پر دسترس حاصل کرلی۔ اس کی شہرت سے متاثر ہو کر مختلف حکمرانوں نے اسے اپنے درباروں سے وابستہ کیا مگربہت جلد اس نے گوشہ نشینی اختیار کی اور تاریخ عالم اور اس کا مقدمہ لکھنا شروع کیا۔ اس مقدمے نے ابن خلدون کو بام عروج پر پہنچا دیا اور اسے فلسفہ تاریخ کا بانی تسلیم کیا گیا۔ ابن خلدون کا یہ مقدمہ دس سال کی مدت میں مکمل ہوا جسے تکمیل کے اس نے 1377ء میں سلطان عبدالعزیز کی خدمت میں پیش کیا۔ سلطان نے اسے گراں بہا انعامات سے نوازا۔ 16مارچ 1406ء کو اس نے قاہرہ میں وفات پائی۔

UP